نئی دہلی، 25نومبر (یو این آئی) پارلیمانی امور کے وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ دادری اور ادیب کلبرگی کے قتل جیسے واقعات افسوس ناک ہیں اور حکومت یا بی جے پی کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں اور نہ ہی حکومت کسی پر اپنے نظریات تھوپنا چاہتی ہے۔
مسٹر نائیڈو کل سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے پہلے طلب کردہ کل
جماعتی میٹنگ میں مختلف جماعتوں کے لیڈروں سے کہا کہ گذشتہ کچھ دنوں میں ہوئے واقعات افسوس ناک ہیں اور یہ تشویش کا سبب ہے لیکن حکومت یا پارٹی کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور نہ ہی ہم کسی پر کوئی نظریات تھوپنا چاہتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت جانتی ہے کہ ترقی کے لئے ام ناور بھائی چارے کا ماحول ضروری ہے اور وہ اس کے لئے عہد بند ہے۔